صرف پندرہ منٹ میں - ٩ قرآن پاک اور ایک ہزار آیات پڑھنے کا ثواب
پورےقرآن پاک پڑھنے کی جو فضیلت ہے وہ اپنی جگہ لیکن الله تعالیٰ کا خاص کرم اس امت محمدی صلی الله الی وسلم پر ہے کہ چھوٹی چھوٹی سورتوں کےپڑھنے پر بھی کتنی بڑی فضیلت دے رکھی ہے -
جو ذات قرآن پاک کے چھوٹے سے حصے کی تلاوت کرنے پر اتنا بڑا انعام دے رہی ہے وہ پورےقرآن پاک کی تلاوت پر راضی ہو کر کتنا آجرعظیم دے گی -
سورہ فاتحہ تین مرتبہ پڑھنے کا ثواب دو قران پڑھنے کے برابر ہے (راوہ عبدُاللہ بن عباس بحوالہ تفسیرمظہری)
آیه الکرسی چارمرتبہ پڑھنے کا ثواب ایک قران پڑھنے کے برابر ہے (راوہ احمد بحوالہ تفسیرمواہب الرحمن)
سورہ قدر چارمرتبہ پڑھنے کا ثواب ایک قران پڑھنے کے برابر ہے (فردوس ویلمی مسند احمد ماشِہ)
سورہ الزلزال دومرتبہ پڑھنے کا ثواب ایک قران پڑھنے کے برابر ہے (ترمزی)
سورہ العادیات دومرتبہ پڑھنے کا ثواب ایک قران پڑھنے کے برابر ہے (راوہ ابو عبیدہ بحوالہ تفسیرمواہب الرحمن)
سورہ التکاثر ایک مرتبہ پڑھنے کا ثواب ایک ہزار آیات پڑھنے کے برابر ہے (بیہقی بحوالہ مشکوه)
سورہ الکفرون چارمرتبہ پڑھنے کا ثواب ایک قران پڑھنے کے برابر ہے (ترمزی)
سورہ النصر چارمرتبہ پڑھنے کا ثواب ایک قران پڑھنے کے برابر ہے (ترمزی)
سورہ اخلاص تین مرتبہ پڑھنے کا ثواب ایک قران پڑھنے کے برابر ہے (بخاری، مسلم)
آپ یہ سورتیں پڑھ کر اپنے مرنے والوں اور تمام مسلمان مردوں کو ایصال ثواب کر سکتے ہیں
No comments:
Post a Comment