Saturday, January 9, 2010

Only in 15 minutes

 

صرف پندرہ منٹ میں - ٩ قرآن پاک اور ایک ہزار آیات پڑھنے کا ثواب 

 پورےقرآن پاک پڑھنے کی جو فضیلت ہے وہ اپنی جگہ لیکن الله تعالیٰ کا خاص کرم اس امت محمدی صلی الله الی وسلم  پر ہے کہ چھوٹی چھوٹی سورتوں کےپڑھنے پر بھی کتنی بڑی فضیلت دے رکھی ہے -

جو ذات قرآن پاک کے چھوٹے سے حصے کی تلاوت کرنے پر اتنا بڑا انعام دے رہی ہے وہ پورےقرآن پاک کی تلاوت پر راضی ہو کر کتنا آجرعظیم دے گی -

    سورہ فاتحہ تین مرتبہ پڑھنے کا ثواب دو قران پڑھنے کے برابر ہے (راوہ عبدُاللہ بن عباس بحوالہ تفسیرمظہری)

 آیه الکرسی  چارمرتبہ پڑھنے کا ثواب ایک قران پڑھنے کے برابر ہے (راوہ احمد بحوالہ تفسیرمواہب الرحمن)

سورہ قدر چارمرتبہ پڑھنے کا ثواب ایک قران پڑھنے کے برابر ہے (فردوس ویلمی مسند احمد ماشِہ)

سورہ الزلزال دومرتبہ پڑھنے کا ثواب ایک قران پڑھنے کے برابر ہے (ترمزی)

سورہ العادیات دومرتبہ پڑھنے کا ثواب ایک قران پڑھنے کے برابر ہے (راوہ ابو عبیدہ بحوالہ تفسیرمواہب الرحمن)

سورہ التکاثر  ایک مرتبہ پڑھنے کا ثواب ایک ہزار آیات پڑھنے کے برابر ہے (بیہقی بحوالہ مشکوه)

سورہ الکفرون چارمرتبہ پڑھنے کا ثواب ایک قران پڑھنے کے برابر ہے (ترمزی)

سورہ النصر چارمرتبہ پڑھنے کا ثواب ایک قران پڑھنے کے برابر ہے (ترمزی)

سورہ اخلاص تین مرتبہ پڑھنے کا ثواب ایک قران پڑھنے کے برابر ہے (بخاری، مسلم)

آپ یہ سورتیں پڑھ کر اپنے مرنے والوں اور تمام مسلمان مردوں کو ایصال ثواب کر سکتے ہیں

 

Wednesday, January 6, 2010

Blood pressure make normal

اسلام و علیکم

کسی دوست احباب نے بلڈ پریشر نارمل کرنے کا نسخہ رومن اردو میں لکھا تھا اس کو تھوڑی سی تبدیلی کے ساتھہ اردو میں لکھہ رہا ہوں تا کہ آسانی سے سمجھہ آ سکے -

سورہ رحمٰن روزانہ فجر کی نماز کے بعد ، موسمی اور گاجر کا جوس ایک گلاس صبح نہار منہ اور گاجر کے جوس کا ایک گلاس عصر کے وقت روزانہ ، نمک، چینی، فاسٹ فوڈ، کولڈ ڈرنکس ، تلی ہوئی چیزیں ، روٹی بلکل بند - سلاد، سبزیاں ابلی ہوئیں، سفید گوشت تین وقت کھائیں، بکری کا ٹھنڈا دودھ استعمال میں لائیں- شگر نہیں ہے تو شہد استعمال کریں- بڑے لیموں کا استمال کریں- صبح اور شام کو سیر کی کوشش کریں- انشا اللہ افاقہ ہو گا -

اور سب سے ضروری پانچ وقت کی نماز ادا کریں اور زیادہ سے زیادہ استغفار کریں - الله تعالی جب کسی کے معاملے میں نرمی برتنا چاہتے ہیں تو اس کو دکھہ، غم ، اور بیماری میں مبتلا کر دیتے ہیں- تا کہ وہ  زیادہ سے زیادہ استغفار کر کے الله کی رحمت کا حقدار بن جائے اور روزے محشر صالحین میں شامل ہو سکے - اس لئے بیماری سے تو بلکل نہیں گبھرانا چاہیے کہ الله نے اسے زندگی میں موقعہ دے دیا توبہ کرنے کا اور الله توبہ قبول کرنے والا ہے غفور رحیم ہے اس کا قول ہے اے بندے میری رحمت سے نہ امید نہ ہو- الله تعالی سب مریضوں کو شفائے کامل نصیب کرے- آمین